سیدنا ابن عبّاس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہوا کو لعنت کی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو لعنت نہ کرو، کیونکہ یہ تو اللہ کی طرف سے محکوم ہے، اور جو شخص کسی ایسی چیز کو لعنت کرے جو اس کی اہل نہ ہو تو وہ لعنت اس لعنت کرنے والے کی طرف واپس آجاتی ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4908، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1978، قال الشيخ الألباني: صحيح، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5745، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12757، والطبراني فى «الصغير» برقم: 957، والبزار فى «مسنده» برقم: 5330»