سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین باتیں برحق ہیں: (1) جس شخص کا دین میں کوئی حصّہ نہیں، اللہ تعالیٰ اس کو اس شخص کی طرح نہیں کرے گا جس کا اسلام میں حصّہ ہو۔ (2) اور جس کو اللہ تعالیٰ اپنا دوست بنا لے، اس کو کسی دوسرے کے حوالے نہیں کرتا۔ (3) جو شخص جن لوگوں سے بھی محبّت کرتا ہے اس کا حشر قیامت کے روز انہیں کے ساتھ ہو گا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6450، والطبراني فى «الصغير» برقم: 874 قال الهيثمي: رجاله رجال الصحيح غير محمد بن ميمون الخياط وقد وثق، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 280)»