سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے حق پر ہونے کے باوجود جھگڑا ترک کر دیا، اور مزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دیا، اور اپنی خو اور عادت اچّھی بنا لی تو میں اس کے لیے جنّت کے گرد ایک مکان اور ایک جنّت کے وسط میں اور ایک اس کی بلندی میں عطا کرنے کی ضمانت دیتا ہوں۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 217، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5328، والطبراني فى «الصغير» برقم: 805، وله شواهد من حديث أبى أمامة الباهلي، فأما حديث أبى أمامة الباهلي، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 4800، قال الشيخ الألباني: حسن،»