سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہنے لگا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے اپنی والدہ کو اپنی گردن پر اتنی شدید گرمی میں دو فرسخ اٹھایا کہ اگر اس میں ایک گوشت کا ٹکڑا رکھ دیا جاتا تو وہ بھون دیا جاتا، تو کیا میں نے اس کا شکریہ ادا کر دیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید یہ ایک آزادی کے عوض میں ہو جائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 4380، والطبراني فى «الصغير» برقم: 255 قال الهيثمي: وفيه الحسن بن أبي جعفر وهو ضعيف من غير كذب وليث بن أبي سليم مدلس، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (8 / 137)»