سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی پیالے میں حلوہ کھا رہی تھی کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ وہا ں سے گزرے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو بلایا تو انہوں نے بھی کھایا، ان کی انگلی میری انگلی سے لگ گئی، تو انہوں نے فرمایا: اوہ، اوہ، افسوس اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے متعلق میری بات مانتے تو تمہیں کوئی آنکھ نہ دیکھ سکتی۔ تو حجاب کی آیات نازل ہوگئیں۔
تخریج الحدیث: «مرسل، أخرجه النسائي فى «الكبریٰ» برقم: 11355، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2947، والطبراني فى «الصغير» برقم: 227 قال الدارقطنی: وغيره يرويه عن مسعر عن أبي الصباح عن مجاهد مرسلا والصواب المرسل، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (14 / 338)»