سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یوں کہتے ہوئے سنا: «لَبَّيْكَ عَنْ شُبْرُمَةَ» میں شبرمہ کی طرف سے حاضر ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے اپنا حج کر لیا ہے؟“ اس نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پہلے اپنی طرف سے حج کر پھر شبرمہ کی طرف سے حج کرنا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 1811، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3039، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3988، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2903، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8766، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2642، 2643، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 12419، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1440، 2300، 4495، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 630»