سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص فی سبیل اللہ ایک دن کا روزہ رکھے اللہ تعالیٰ اس کے اور آگ کے درمیان اتنی بڑی خندق بنا دیتا ہے جتنی آسمان اور زمین کے درمیان دوری ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19725، 19764، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3574، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 449 قال الھیثمی: إسناده حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (3 / 194) [قال الشيخ الألباني: حسن لغيره، سلسلة الصحيحه، 563»