سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھی: «أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الَّذِيْ لَا إَلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ، وَأَتُوْبُ إِلَيْهِ.»”میں مغفرت مانگتا ہوں اس اللہ سے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، جو زندہ ہے اور ہر چیز کا نگہبان ہے اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں“، تو اس کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں اگرچہ وہ جنگ سے بھاگا ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 7738، والطبراني فى «الصغير» برقم: 839 قال الھیثمی: وفيه عمر بن فرقد وهو ضعيف، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 104)»