سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دفعہ نماز پڑھتے ہوئے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک بچھو نے ڈسا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بچھو کو لعنت کرے، نہ کسی نمازی کو چھوڑتا ہے نہ کسی دوسرے کو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پانی اور نمک منگوایا اور اس کو اس جگہ پر ملتے رہے اور یہ سورتیں پڑھتے رہے: (1) سورہ کافرون۔ (2) فلق اور (3) ناس۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 24019، 30420، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5890، والطبراني فى «الصغير» برقم: 830 قال الزرقانی: رواه الطبراني في الصغير بإسناد حسن، عون المعبود شرح سنن أبي داود: (4 / 15)»