سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو صبح کی سنتیں پڑھتے دیکھا جب کہ مؤذن اقامت شروع کرچکا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے کاندھوں کو جھک مارا اور فرمایا: ”کیا یہ شخص اس سے پہلے یہاں نہیں تھا۔“
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، انفرد به المصنف من هذا الطريق إسناده جيد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 323)»