سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب صبح کی نماز پڑھو گے تو وہ نماز اس جلن کو دھو دے گی، پھر تم جل جاؤ گے تو ظہر کی نماز اسے دھو دے گی، پھر جل جاؤ گے تو عصر کی نماز اسے دھو دے گی، پھر تم جل جاؤ گے تو مغرب کی نماز اسے دھو دے گی، پھر تم جل جاؤ گے تو عشا کی نماز اسے دھو دے گی، پھر تم سو جاؤ گے، پھر تم پر کوئی گناہ نہیں لکھا جائے گا۔ یہاں تک کہ تم بیدار ہو جاؤ۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 7735، 7736، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8739، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2224، والطبراني فى «الصغير» برقم: 121 قال الھیثمی: رواه الطبراني في الثلاثة إلا أنه موقوف في الكبير ورجال الموقوف رجال الصحيح ورجال المرفوع فيهم عاصم بن بهدلة وحديثه «حسن» مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 298) برقم: 1658»