سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ایمان کے اخلاق میں سے ہیں، ایک شخص جب غصّے میں ہو تو اس کا غصّہ اس کو باطل چیز میں نہ لے جائے، اور ایک شخص جب خوش ہو تو اس کو خوشی حق سے باہر نہ نکالے، اور ایک شخص جب طاقت رکھتا ہو تو وہ چیز نہ لے جو اس کی نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، انفرد به المصنف من هذا الطريق، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 164، ضعيف الجامع برقم: 2531، قال الشيخ الألباني: موضوع قال الهيثمي: فيه بشر بن الحسين وهو كذاب، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 58)»