سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جمعہ پر ارشاد فرمایا: ”اے مسلمانوں کی جماعت! اس دن کو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے عید بنایا۔ غسل کرو اور مسواک کو اپنے اوپر لازم کرلو۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1446، 6042، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3433، والطبراني فى «الصغير» برقم: 358 قال الهيثمي: ورجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (2 / 172)»