سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ چیزوں کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں: (1) قرآن مجید کی قرآءت کے لیے، (2) دو گروہوں میں لڑائی کے وقت، (3) بارش کے اترتے وقت، (4) مظلوم کی پکار کے لیے، (5) اذان کے لیے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 3621، والطبراني فى «الصغير» برقم: 471، ضعيف الجامع برقم: 2464 قال ابن حجر: فيه حفص بن سليمان، متروك الحديث مع إمامته في القراءة، تقريب التهذيب: (1 / 257)»