سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اہلِ قبلہ میں سے لاتعداد لوگ جہنم میں جائیں گے جن کو صرف اللہ ہی جانتا ہے، چونکہ انہوں نے اللہ کی نافرمانی اس کی معصیت پر جرأت اور اس کی اطاعت سے مخالفت کے لیے کی ہوگی، تو مجھے اجازت دی جائے گی کہ میں اللہ کی تعریف سجدہ کی حالت میں کروں گا۔ جس طرح اس کی تعریف کھڑے ہوکر کروں گا۔“(اور راوی نے لمبی حدیث ذکر کی جو اس طرح ہے): ”مجھے کہا جائے گا: ”اپنا سر اٹھاؤ جو مانگو دیا جائے گا، اور سفارش کرو قبول کی جائے گی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 14315، والطبراني فى «الصغير» برقم: 103 قال الهيثمي: إسناده حسن، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (10 / 376)»