سیدنا محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: کسی شخص نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہا: تو نے ہمیں ہر چیز میں فتویٰ دے رکھا ہے، قریب ہے کہ پاخانہ کرنے میں بھی ہمیں فتویٰ دینے لگیں گے۔ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے: ”جو شخص پاخانہ اور پلیدی مسلمانوں کے کسی راستے میں کرے گا، اس پر اللہ تعالیٰ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہوگی۔“
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى «مستدركه» برقم: 670، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 475، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5426، والطبراني فى «الصغير» برقم: 811 قال الهيثمي: فيه محمد بن عمرو الأنصاري ضعفه يحيى بن معين ووثقه ابن حبان وبقية رجاله ثقات، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 204) برقم: 1002»