سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے استحاضہ والی عورت کے متعلق سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ اپنے حیض کے دنوں میں بیٹھے، پھر وہ ہر طہر کے وقت غسل کرے، اور گدی استعمال کرے اور نماز پڑھ لے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1692، والدارقطني فى «سننه» برقم: 848، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 235، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 203 قال الهيثمي: ورجال الصحيح، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (1 / 280)»