ملائی نے کہا: ہمیں سفیان نے اسی سند کے ساتھ حدیث کی، اور مزید کہا: اور میں (سلمہ بن کُہیل) نے (اس حدیث میں) ان کے سواکسی کو (صراحت سے) یہ کہتے ہوئے نہیں سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔
امام صاحب یہ روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں،اس میں سلمہ بن کہیل کے اس قول کا اضافہ ہے،میں نے ان کے سوا یعنی جندب کے سوا کسی کو یہ کہتے نہیں سنا،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،یعنی سلمہ بن کہیل کو صرف جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ہی حدیث سننے کا موقع ملا ہے اور کسی صحابی سے حدیث نہیں سنی۔