الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7328
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: قریش تجارت کے لیے، شام اور اعراق کا سفر کرتے تھے، مسلمان ہوجانے کے بعد انہیں خطرہ پیدا ہوگیا کہ ہمارایہ تجارتی سفر بند ہوجائے گا، کیونکہ یہ دونوں علاقے کافروں کے قبضہ میں تھے تو آپ نے انہیں خوش خبری سنائی کہ خطرہ کی کوئی بات نہیں ہے، ان علاقوں پر مسلمانوں کا قبضہ ہوگا، عراق میں کسریٰ کی حکومت تھی، وہ پہلے ختم ہوئی، وہ تباہ و برباد ہوا اور اس کانام و نشان جلد ہی مٹ گیا، اس لیے آپ نے اس کی ہلاکت کو ماضی سے تعبیر کیا اور قیصر روم جس کا شام پر قبضہ تھا، اس کی سلطنت اور اقتدار آہستہ آہستہ ختم ہوا، اس لیے اس کے لیے آپ نے آئندہ کا زمانہ بیان فرمایا اور دونوں کے خزانے مسلمانوں کے قبضہ میں آئے اور جہادی ضرورتوں پر صرف ہوئے