الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7316
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: امام مہدی کے دور میں مال ودولت کی فروانی ہوگی، لوگوں میں حرص وآرزو کم ہوگی، اس لیے وہ محتاجوں کو خوب خوب مال دیں گے اور جن دنوں کافروں کا غلبہ ہوگا، وہ اہل عراق اور اہل شام کو غلہ اور جزیہ کی رقم اور لگان ادا نہیں کریں گے۔