حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " سیحان، جیحان، فرات اور نیل سب جنت کی (طرف سے آنے والی) نہریں ہیں۔"
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:" سیحان،جیحان، فرات اور نیل یہ سب جنت کے دریا ہیں۔"
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7161
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: سیحان اور جیحان، شامی سرحد پر واقع دو نہرٰیں (دریا) ہیں، جو سحیون اور جحیون کے (ازبکستان کے دو دریا ہیں) الگ ہیں، فرات، عراق میں واقع ہے اور نیل مصر میں، ان کا منبع اور سر چشمہ جنت میں ہے، قاضی عیاض، نوی، حافظ ابن حجر، ملا علی قاری وغیرہ () کا یہی نظریہ ہے، لیکن اس کی حقیقت اور کیفیت کو جاننا ہماری عقل کی دسترس سے باہر ہے۔