الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 7131
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: مكاره: مكروه کی جمع ہے، ایسے کام اور عمل جو محنت ومشقت کے متقاضی ہیں، جن کی خاطر خواہشات اور لذت انگیز چیزوں سے رکنا پڑتا ہے۔ فوائد ومسائل: جنت انتہائی راحت و آرام کی جگہ ہے، اس لیے اس کے حصول کے لیے محنت و طلب ور صبر آزمااعمال کرنے پڑتے ہیں اور دوزخ انتہائی تکلیف دے اور مضرت رساں مقام ہے، اس لیے اس کے حصول کے لیے کسی محنت و مشقت کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ من مانی کر کے اور خواہشات کا اسیر بن کر، انسان اس میں داخل ہوجائےگا، کسی پابندی اور رکاوٹ کی ضرورت نہیں ہے۔