الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6650
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اندر سے خالی اور کھوکھلا ہونا، یا پیٹ والا ہونا، اس بات کی علامت ہے کہ یہ اپنی خواہشات کا اسیر ہو گا، اپنی خواہشات و مفادات پر آسانی سے غالب نہیں آ سکے گا، اس لیے اس کو بہکانا، پھسلانا، آسان ہو گا اور واقعتا یہی صورتحال ہے، شیطان انسان پر اس کی خواہشات اور لذائذ کے ذریعہ سے قابو پاتا ہے اور انسان اپنے اوپر قابو نہیں رکھ سکتا، اس لیے فرمان باری ہے۔ وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ ﴿٤٠﴾ فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ ﴿٤١﴾(سورة النازعات: 40-41) "اور وہ انسان جو اپنے رب کے حضور کھڑا ہونے سے ڈرا اور نفس کو خواہشات سے باز رکھا تو یقینا جنت ہی اس کا ٹھکانا ہو گا۔ "