عبد الصمد نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث سنائی کہا: مجھے بنو تمیم کے سردار محمد بن عبد اللہ بن ابی یعقوب ضبی نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث سنائی اور انھوں نے صرف جہینہ کہا:۔"میرا خیال ہے" (کاجملہ) نہیں کہا۔
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں،اس میں جہینہ کانام بلاشک بیان کیاگیا ہے۔