عبید اللہ، اسامہ اور ابو صالح سب نے نافع سے، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سےانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی صالح اور اسامہ کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات منبر پر ارشاد فر ما ئی۔
امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے،ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی مذکورہ بالاروایت بیان کرتے ہیں،صالح اور اسامہ کی روایت میں ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات منبرپر فرمائی تھی۔