عبدالکریم نے محمد بن منکدر سے، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: اُحد کے دن میرے والد کو اس طرح لایاگیا کہ ان کی ناک اور ان ک کان کاٹ دیے گئے تھے، انھیں لا کررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ر کھ دیا گیا، پھر ان سب کی حدیث کی طرح بیان کیا۔
حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں،احد کے دن میرے باپ کو اس حال میں لایا گیا کہ ان کی ناک اورکان کٹے ہوئےتھے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا گیا،آگے مذکورہ بالا حدیث ہے۔