ابو معاویہ، وکیع، معتمر بن سلیمان، جریر اور سفیان سب نے اسماعیل بن ابی خالد سے، انھوں نے ابن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مثل روایت کی۔
امام صاحب اپنے بہت سے اساتذہ کی سندوں سے مذکورہ بالاروایت بیان کرتے ہیں۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 6275
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: دنیا ہی میں کسی کو جنت کے گھر کی بشارت مل جانا اس کے لیے انتہائی خوش بختی اور سعادت کی دلیل ہے اور اس کے لیے فضیلت و برتری کا سبب ہے۔