ہشام نے قتادہ سے، انھوں نے سالم بن ابی جعد سے، انھوں نے معدان بن ابی طلحہ یعمری سے، انھوں نے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "میں اپنے حوض پر پینے کی جگہ سے اہل یمن (انصاراصلاًیمن سے تھے) کے لیے لو گوں کو ہٹاؤں گا۔میں (اپنے حوض کے پانی پر) اپنی لا ٹھی ماروں گا تو وہ ان پر بہنے لگے گا۔"آپ سے اس (حوض) کی چوڑائی کے بارے میں پو چھا گیاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: " میرے کھڑے ہو نے کی (اس) جگہ سے عمان تک۔"اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس (حوض) کے مشروب کے بارے میں پو چھا گیا تو فرما یا: "وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جنت سے دو پر نالے اس میں تیز سے شامل ہو کر اس میں اضافہ کرتے رہتے ہیں۔ان میں سے ایک پرنالہ سونے کا ہے اور ایک چاندی کا۔"
حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں حوض کی بلند جگہ پر کھڑا ہوکر اہل یمن کی خاطر لوگوں کو ہٹاؤں گا، میں اپنے عصا سے ماروں گا، تاکہ پانی ان پر بہنے لگے، یعنی سب سے پہلے وہ پی سکیں۔“ آپصلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے عرض کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری جگہ سے عمان تک۔“ آپ سے اس کے مشروب کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا، اس میں دو پرنالے مسلسل پانی گرائیں گے، جنت سے، اس میں اضافہ کریں گے، ایک سونے کا ہوگا اور دوسرا چاندی کا۔“