یونس معمر اور صالح سب نے ہمیں زہری سے، اسی سند کے ساتھ حدیث سنائی، البتہ صالح نے کہا: یہاں تک کہ ابو لبابہ بن عبد المنذر اور زید بن خطاب رضی اللہ عنہ نے مجھے س (سانپ کا پیچھا کرتے ہو ئے) دیکھا تودونوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدت سے گھروں میں رہنے والے سانپوں سے روکا ہے۔اور یونس کی حدیث میں ہے: "سانپوں کو قتل کرو"انھوں نے"دوسفید دھاریوں والے اور دم کٹے "کے الفا ظ نہیں کہے۔
یہی روایت امام صاحب اپنے مختلف اساتذہ کی سندوں سے بیان کرتے ہیں، فرق یہ ہے صالح کہتے ہیں، حتیٰ کہ مجھے ابو لبابہ بن عبدالمنذر اور زید بن خطاب رضی اللہ تعالی عنہ نے دیکھ لیا اور دونوں نے کہا، واقعہ یہ ہے، آپصلی اللہ علیہ وسلم نے گھریلو سانپوں کو قتل کرنے سے منع کر دیا ہے اور یونس کی حدیث میں ہے، ”سانپوں کو قتل کر دو۔“ یہ نہیں کہا، ”دو دھاری والے اور دم کٹے کو۔“