33. باب: بالوں میں جوڑا لگانا اور لگوانا، گودنا اور گدانا اور منہ کی روئیں نکالنا اور نکلوانا، دانتوں کو کشادہ کرنا اور اللہ تعالیٰ کی خلقت کو بدلنا حرام ہے۔
Chapter: The Prohibition Adding Hair Extensions, Having Them Added, Tattooing, Being Tattooed, An-Namisah, Al-Mutanamisah, Separating Teeth, And Changing The Creation Of Allah
عبداللہ بن نمیر، عبدہ، وکیع اور شعبہ سب نے ہشام بن عروہ سے اسی سند کے ساتھ ابو معاویہ کی حدیث کی طرح روایت بیان کی، مگر وکیع اور شعبہ نے اپنی روایت میں"" (اس کے بال چھدرے ہوگئے ہیں) کے الفاظ کہے۔
امام صاحب کہتے ہیں، یہی روایت مجھے چار اور اساتذہ نے اپنی اپنی سند سے سنائی، مگر شعبہ اور وکیع کی حدیث میں تمرق
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5566
حدیث حاشیہ: مفردات الحدیث: (1) حصبة: صاد ساکن ہے، اگرچہ اس پر زبر اور زیر پڑھنا بھی درست ہے، چیچک، (2) تمرق اور تمرط دونوں کا معنی بالوں کا گرنا یا جھڑنا ہے اور تمزق کا معنی ٹوٹنا ہے۔ (3) الواصلة: بالوں کے ساتھ اور بال جوڑنے والی۔ (4) المستوصلة: بالوں کے ساتھ اور بال جوڑنے کا مطالبہ کرنے والی، جس کو موصوله بھی کہتے ہیں۔ فوائد ومسائل: اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے، بالوں کے ساتھ بال ملانا انتہائی قبیح جرم ہے، جو لعنت کے سزاوار ہے، علماء کے اس کے بارے میں چار قول ہیں۔ (1) بالوں کے ساتھ کوئی چیز جوڑنا، انسان کے بال ہوں، یا غیر انسان کے، کوئی چیتھڑا ملایا جائے، یا اون، جمہور کا موقف یہی ہے۔ (2) انسانی بال جوڑنا یا پلید بال جوڑنا، ناجائز ہے، لیکن انسان کے سوا، کسی حیوان کے پاک بال اپنے خاوند یا اپنے آقا کی اجازت سے جائز ہے، بعض شوافع کا یہی قول ہے۔ (3) بال جوڑنا ممنوع ہے، انسان کے ہوں یا کسی اور حیوان کے لیکن کوئی اور چیز، مثلا اون، چیتھڑا وغیرہ جائز ہے، لیث بن سعد کا یہی قول ہے۔ (4) بالوں کے سوا کوئی اور چیز جوڑنا جبکہ وہ بالوں کے مشابہ نہ ہو یا بال محسوس نہ ہو تو پھر جائز ہے، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کو ترجیح دی ہے، احناف کے نزدیک دوسرا قول راجح ہے، صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ بالوں کے ساتھ بال جوڑنا ممنوع ہے۔