صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
لباس اور زینت کے احکام
The Book of Clothes and Adornment
7. باب جَوَازِ اتِّخَاذِ الأَنْمَاطِ:
7. باب: قالین یا سوزینوں کے جواز کا بیان۔
Chapter: The Permissibility Of Using Blankets
حدیث نمبر: 5451
Save to word اعراب
وحدثنيه محمد بن المثنى ، حدثنا عبد الرحمن ، حدثنا سفيان بهذا الإسناد وزاد فادعها.وحَدَّثَنِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ وَزَادَ فَأَدَعُهَا.
عبد الرحمن نے کہا: ہمیں سفیان نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور اور یہ اضا فہ کیا: تو میں اسے (اس کے حال پر) چھوڑ دیتا۔
امام صاحب یہی روایت ایک اور استاد سے بیان کرتے ہیں، اس میں یہ اضافہ ہے تو میں اسے چھوڑ دیتا ہوں، یعنی قالین کو گھر سے نہیں نکالتا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 2083

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 5451 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5451  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حضرت جابر رضی اللہ عنہ زیب و زینت دنیا سے احتراز کرنے کے لیے بیوی کا غالیچہ گھر سے نکال دینے کی بات کرتے تو وہ آگے سے کہتی،
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے میسر آنے کی پیشن گوئی فرمائی تھی اور اس پر انکار نہیں کیا،
اعتراض نہیں فرمایا تھا،
اس لیے اس کے رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے تو اس پر حضرت جابر رضی اللہ عنہ خاموش ہو جاتے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 5451   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.