وحدثنا وحدثنا يحيي بن ايوب ، حدثنا ابن علية ، قال: واخبرنا سليمان التيمي ، حدثنا انس بن مالك ، قال: " إني لقائم على الحي على عمومتي اسقيهم من فضيخ لهم وانا اصغرهم سنا، فجاء رجل، فقال: إنها قد حرمت الخمر، فقالوا: اكفئها يا انس فكفاتها، قال: قلت لانس: ما هو قال بسر ورطب؟، قال: فقال ابو بكر بن انس: كانت خمرهم يومئذ، قال سليمان : وحدثني، رجل ، عن انس بن مالك ، انه قال: ذلك ايضا.وحَدَّثَنَا وحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ: وَأَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: " إِنِّي لَقَائِمٌ عَلَى الْحَيِّ عَلَى عُمُومَتِي أَسْقِيهِمْ مِنْ فَضِيخٍ لَهُمْ وَأَنَا أَصْغَرُهُمْ سِنًّا، فَجَاءَ رَجُلٌ، فَقَالَ: إِنَّهَا قَدْ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، فَقَالُوا: اكْفِئْهَا يَا أَنَسُ فَكَفَأْتُهَا، قَالَ: قُلْتُ لِأَنَسٍ: مَا هُوَ قَالَ بُسْرٌ وَرُطَبٌ؟، قَالَ: فَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَنَسٍ: كَانَتْ خَمْرَهُمْ يَوْمَئِذٍ، قَالَ سُلَيْمَانُ : وَحَدَّثَنِي، رَجُلٌ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّهُ قَالَ: ذَلِكَ أَيْضًا.
ابن علیہ نے کہا: ہمیں سلیمان تیمی نے بتا یا کہا: ہمیں حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی، کہا: میں اپنے قبیلے والوں اپنے چچاؤں کو ان کی (شراب) فضیخ پلا رہا تھا اور میں ہی ان میں سب سے کم سن تھا، اتنے میں ایک شخص آیا اور کہا: "شراب حرام کر دی گئی ہے۔تو (ان) لوگوں نے کہا: انس! اس کو بہا دو۔میں نے وہ سب بہا دی۔ (سلیمان تیمی نے) کہا: میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پو چھا: وہ کیا تھا (جس سے شراب بنا ئی گئی تھی؟) انھوں نے کہا: وہ کچی اور پکی کھجور یں تھیں (تیمی نے) کہا: ابو بکر بن انس نے کہا: ان دنوں یہی ان کی شراب تھی۔ سلیمان نے کہا: مجھے ایک شخص نے حجرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی کہ خود انھوں نے (انس رضی اللہ عنہ) نے بھی یہی کہا تھا۔
حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، میں خاندان کے لوگوں کو اپنے چچوں کو کھڑا، ان کی فضیخ پلا رہا تھا، کیونکہ میں سب سے کم عمر تھا، کہ ایک آدمی آ کر کہنے لگا، واقعہ یہ ہے کہ خمر حرام کر دی گئی ہے، تو انہوں نے کہا، اس کو الٹ دو، اے انس! تو میں نے اسے الٹا دیا، سلیمان تیمی کہتے ہیں، میں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا، فضیخ کیا ہے؟ انہوں نے کہا، کچی پکی اور تازہ کھجوروں کا آمیزہ، حضرت ابوبکر بن انس نے بتایا، ان دنوں ان کا خمر یہی تھا، سلیمان کہتے ہیں، مجھے ایک آدمی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے یہی قول نقل کیا (ابوبکر والا)