عمر و نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کو پتوں و الے لشکر کے بارے میں بیان کرتے ہوئے سناکہ (جب زادراہ ختم ہوگیا تو ابتدا میں) ایک دن ایک شخص نے تین اونٹ ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، اس کے بعد حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس کو منع کردیا (کہ سواری کے جانور ختم ہونے لگےتھے)
حضرت جابررضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں، پتوں والے لشکر میں، ایک آدمی نے تین اونٹ ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، پھر تین ذبح کیے، پھر اسے حضرت ابوعبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ نے منع کر دیا۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 5000
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: یہ اونٹ ذبح کرنے والے حضرت قیس بن سعد بن عبادہ تھے، حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اس بنا پر روک دیا کہ تم ادھار لے کر اونٹ ذبح کر رہے ہو، تمہارا اپنا مال تو ہے نہیں، معلوم نہیں، تمہارا باپ تمہیں دے گا یا نہیں، واپسی پر جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کو اس کا پتہ چلا، تو انہوں نے اپنے بیٹے کو کھجوروں کا ایک باغ ھبہ کر دیا۔