ابن مبارک اور ابن وہب دونوں نے یونس کے حوالے سے زہری سے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث پہنچی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستے کو زائد دیا۔۔ ابن رجاء کی حدیث کی طرح
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ کو نفل (زائد حصہ) دیا، جیسا کہ مذکورہ بالا ابن رجاء کی روایت میں ہے۔