الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 4323
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: انسان پر دو ہی قسم کے حقوق ہیں، حقوق اللہ اور حقوق العباد۔ تو وہ جب ان دونوں کو ادا کرتا ہے، تو اس کا معنی یہ ہے کہ اس کے ان نیک اعمال کی بناء پر اس کی لغزشیں اور کوتاہیاں، معاف ہو جائیں گی، اور اس کے محاسبہ کی ضرورت نہیں رہے گی، یا وہ مناقشہ سے بچ جائے گا، محض پیشی اور عرض اعمال ہو گا اور بس، اور مومن مُزهد، کم مال مومن کے قرینہ سے یہ معنی بھی ہو سکتا ہے، چونکہ غلام، مال کا مالک نہیں ہوتا، اس لیے وہ مالی محاسبہ سے محفوظ ہو گا، دوسرے اعمال کا حساب و کتاب ہو گا، اور اطاعات و نیکیوں کی کثرت کی بناء پر محاسبہ و مناقشہ کی ضرورت ہی نہیں پیش آئے گی۔