سعد بن ابراہیم نے عامر بن سعد سے اور انہوں نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری عیادت کرنے کے لیے میرے ہاں تشریف لائے۔۔۔ آگے زہری کی حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور انہوں نے سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا تذکرہ نہیں کیا، مگر انہوں نے کہا: اور وہ (حضرت سعد بن خولہ رضی اللہ عنہ) ناپسند کرتے تھے کہ اس سرزمین میں وفات پائیں جہاں سے ہجرت کر گئے تھے
امام صاحب اپنے استاد اسحاق بن منصور کی سند سے حضرت سعد رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس، میری عیادت کے لیے تشریف لائے، آگے زہری کی روایت کی طرح ہے، اور اس میں حضرت سعد بن خولہ رضی اللہ تعالی عنہ کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قول کا ذکر نہیں ہے، ہاں یہ اضافہ ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس جگہ فوت ہونے کو ناپسند کرتے تھے، جہاں سے انسان نے ہجرت کی ہے۔