قال: وكنا نشتري الطعام من الركبان جزافا، فنهانا رسول الله صلى الله عليه وسلم ان نبيعه حتى ننقله من مكانه.قَالَ: وَكُنَّا نَشْتَرِي الطَّعَامَ مِنَ الرُّكْبَانِ جِزَافًا، فَنَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَبِيعَهُ حَتَّى نَنْقُلَهُ مِنْ مَكَانِهِ.
نیز انہوں (حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ) نے کہا: ہم اہل قافلہ سے بغیر ماپ (اور وزن) کے غلہ خریدا کرتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں منع فرمایا کہ ہم اسے، اس کی جگہ سے منتقل کرنے سے پلے، آگے فروخت کریں
اور انہوں نے کہا ہم قافلہ والوں سے ناپ تول کئے بغیر اندازہ سے غلہ خرید لیتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جگہ سے نقل کئے بغیر بیچنے سے منع فرمایا۔