1. باب: حائضہ کو اس کی رضامندی کے بغیر طلاق دینے کی حرمت اور اگر اس حکم کی ممانعت کی تو طلاق واقع ہونے اور رجوع کا حکم دینے کا بیان۔
Chapter: The prohibition of divorcing a menstruating woman without her consent; If a man breaks this rule, it still counts as a divorce, and he should be ordered to take her back
عبدالرزاق نے ہمیں حدیث بیان کی، (کہا:) ہمیں ابن جریج نے خبر دی، (کہا:) مجھے ابوزبیر نے خبر دی کہ انہوں نے عروہ کے مولیٰ عبدالرحمٰن بن ایمن سے سنا، وہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھ رہے تھے، اور ابوزبیر بھی سن رہے تھے۔۔۔ جس طرح حجاج کی حدیث ہے اور اس (حدیث) میں کچھ اضافہ بھی ہے۔ امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے کہا: انہوں نے جو "مولیٰ عروہ" کہاہے، اس میں غلطی کی، وہ مولیٰ عزہ تھے
امام صاحب نے ایک اور استاد سے، حجاج کی مذکورہ بالا روایت کی طرح، حدیث بیان کی ہے۔ اور اس میں کچھ اضافہ ہے۔ امام مسلم فرماتے ہیں، راوی نے غلطی سے مولیٰ عروہ کہا ہے حالانکہ وہ عزۃ کا آزاد کردہ غلام ہے۔
الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3672
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اس حدیث میں مذکورہ اضافہ امام صاحب نے عمداً حذف کر دیا ہے جس کو امام ابو داؤد رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کر کے فرمایا ہے، یہ ٹکڑا تمام احادیث کے مخالف ہے یعنی (فَرَدَّهَا وَلَم يَرَهَا شَيئاً) آپ نے میری بیوی لوٹا دی اور اس طلاق کو کوئی اہمیت نہیں دی۔