صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
طلاق کے احکام و مسائل
The Book of Divorce
1. باب تَحْرِيمِ طَلاَقِ الْحَائِضِ بِغَيْرِ رِضَاهَا وَأَنَّهُ لَوْ خَالَفَ وَقَعَ الطَّلاَقُ وَيُؤْمَرُ بِرَجْعَتِهَا:
1. باب: حائضہ کو اس کی رضامندی کے بغیر طلاق دینے کی حرمت اور اگر اس حکم کی ممانعت کی تو طلاق واقع ہونے اور رجوع کا حکم دینے کا بیان۔
Chapter: The prohibition of divorcing a menstruating woman without her consent; If a man breaks this rule, it still counts as a divorce, and he should be ordered to take her back
حدیث نمبر: 3658
Save to word اعراب
وحدثنيه إسحاق بن منصور ، اخبرنا يزيد بن عبد ربه ، حدثنا محمد بن حرب حدثني الزبيدي ، عن الزهري ، بهذا الإسناد، غير انه قال: قال ابن عمر: فراجعتها وحسبت لها التطليقة التي طلقتها.وحَدَّثَنِيهِ إِسْحَاقَ بْنُ مَنْصُورٍ ، أَخْبَرَنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ ، حدثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، بِهَذَا الْإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَرَاجَعْتُهَا وَحَسَبْتُ لَهَا التَّطْلِيقَةَ الَّتِي طَلَّقْتُهَا.
زبیدی نے زہری سے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی، لیکن انہوں نے کہا: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے اس سے رجوع کر لیا اور اس کی وہ طلاق شمار کر لی گئی جو میں نے اسے دی تھی
یہی روایت امام صاحب ایک اور استاد کی سند سے زہری کی سند کے مطابق بیان کرتے ہیں۔ مگر اس میں یہ ہے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کہا، میں نے بیوی سے رجوع کر لیا اور میں نے اس طلاق کو جو اسے دی تھی طلاق شمار کیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1471

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3658 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3658  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
حیض کی حالت میں طلاق دینا تو جائز نہیں ہے۔
لیکن اگر کسی نے یہ حرکت کی تو ائمہ اربعہ کے نزدیک وہ طلاق شمار ہوگی لیکن حافظ ابن حزم کے نزدیک یہ طلاق شمار نہیں ہو گی اور حافظ ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ اور حافظ ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اسی قول کو ترجیح دی ہے کہ طلاق نہیں ہو گی۔
لیکن صاحب واقعہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کا تقاضا یہی ہے کہ یہ طلاق شمار ہو گی۔
جیسا کہ اگر کوئی انسان قربت وصحبت کے بعد طلاق دیتا ہے تو یہ حرکت ناجائز ہے۔
لیکن طلاق شمار ہوتی ہے اورحضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناراضگی سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جب حالت حیض میں تعلقات قائم نہیں ہو سکتے تو اس سے یہ بھی پتہ نہیں چل سکتا کہ واقعی میاں بیوی کا نباہ نہیں ہو سکتا۔
اس کا پتہ حالت طہر سے چل سکتا ہے جس میں میاں بیوی میں قربت ہو سکتی ہے۔
اس لیے اس میں طلاق کی اجازت کا نہ ہونا واضح تھا۔
یا کم از کم اس کا تقاضا یہ تھا کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ کر لیتے۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3658   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.