صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
حج کے احکام و مسائل
The Book of Pilgrimage
40. باب اسْتِحْبَابِ اسْتِلاَمِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَيْنِ فِي الطَّوَافِ دُونَ الرُّكْنَيْنِ الآخَرَيْنِ:
40. باب: طواف میں دو یمانی رکنوں کے استلام کے استحباب کا بیان۔
Chapter: It is recommended to touch the two Yemeni Corners in Tawaf and not the other two corners
حدیث نمبر: 3064
Save to word اعراب
وحدثنا محمد بن المثنى ، وزهير بن حرب ، وعبيد الله بن سعيد ، جميعا عن يحيى القطان ، قال ابن المثنى: حدثنا يحيى، عن عبيد الله ، حدثني نافع ، عن ابن عمر ، قال: " ما تركت استلام هذين الركنين اليماني، والحجر، مذ رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يستلمهما في شدة ولا رخاء ".وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، جميعا عَنْ يَحْيَى الْقَطَّانِ ، قَالَ ابْنُ الْمُثَنَّى: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: " مَا تَرَكْتُ اسْتِلَامَ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْيَمَانِيَ، وَالْحَجَرَ، مُذْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا فِي شِدَّةٍ وَلَا رَخَاءٍ ".
ہمیں یحییٰ نے عبیداللہ سے روایت بیا ن کی، (کہا:) مجھے نافع نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی، فرمایا: میں نے مشکل ہویا آسانی، اس وقت سے ان دونوں رکنوں، رکن یمانی اورحجر اسود کا استلام نہیں چھوڑا، جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں کااستلام کرتے (ہاتھ یا ہونٹوں سے چھوتے) ہوئےدیکھا۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دو رکنوں، یمانی اور حجر کا استلام کرتے دیکھا ہے، میں نے ان کا استلام شدت (بھیڑ) اور آسانی کسی صورت میں ترک نہیں کیا۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1268

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة

   صحيح البخاري5851عبد الله بن عمرلم أر رسول الله يمس إلا اليمانيين أما النعال السبتية فإني رأيت رسول الله يلبس النعال التي ليس فيها شعر يتوضأ فيها أما الصفرة فإني رأيت رسول الله يصبغ بها
   صحيح البخاري1609عبد الله بن عمرلم أر النبي يستلم من البيت إلا الركنين اليمانيين
   صحيح البخاري166عبد الله بن عمرلم أر رسول الله يمس إلا اليمانيين يلبس النعل التي ليس فيها شعر يتوضأ فيها أما الصفرة فإني رأيت رسول الله يصبغ بها فأنا أحب أن أصبغ بها
   صحيح مسلم3061عبد الله بن عمرلم أر رسول الله يمسح من البيت إلا الركنين اليمانيين
   صحيح مسلم3064عبد الله بن عمرما تركت استلام هذين الركنين اليماني والحجر مذ رأيت رسول الله يستلمهما
   صحيح مسلم2818عبد الله بن عمرلم أر رسول الله يمس إلا اليمانيين أما النعال السبتية فإني رأيت رسول الله يلبس النعال التي ليس فيها شعر يتوضأ أما الصفرة فإني رأيت رسول الله يصبغ بها
   صحيح مسلم3062عبد الله بن عمرلم يكن رسول الله يستلم من أركان البيت إلا الركن الأسود والذي يليه
   صحيح مسلم3063عبد الله بن عمرلا يستلم إلا الحجر والركن اليماني
   سنن أبي داود1876عبد الله بن عمرلا يدع أن يستلم الركن اليماني والحجر في كل طوفة
   سنن أبي داود1874عبد الله بن عمريمسح من البيت إلا الركنين اليمانيين
   سنن أبي داود1772عبد الله بن عمرلم أر رسول الله يمس إلا اليمانيين أما النعال السبتية فإني رأيت رسول الله يلبس النعال التي ليس فيها شعر يتوضأ فيها أما الصفرة فإني رأيت رسول الله يصبغ بها
   سنن النسائى الصغرى2950عبد الله بن عمريستلم الركن اليماني والحجر في كل طواف
   سنن النسائى الصغرى2945عبد الله بن عمريستلم الركن الأسود أول ما يطوف يخب ثلاثة أطواف من السبع
   سنن النسائى الصغرى2952عبد الله بن عمريمسح من البيت إلا الركنين اليمانيين
   سنن النسائى الصغرى2953عبد الله بن عمرلم أر رسول الله يستلم إلا هذين الركنين
   سنن النسائى الصغرى2954عبد الله بن عمريستلم من أركان البيت إلا الركن الأسود والذي يليه
   سنن النسائى الصغرى2951عبد الله بن عمرلا يستلم إلا الحجر والركن اليماني
   سنن ابن ماجه2946عبد الله بن عمرلم يكن رسول الله يستلم من أركان البيت إلا الركن الأسود والذي يليه
   موطا امام مالك رواية ابن القاسم631عبد الله بن عمر يصبغ بها، فانا احب ان اصبغ بها، واما الإهلال فإني
   مسندالحميدي666عبد الله بن عمررأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يهل حتى تنبعث به راحلته، ورأيته يلبس هذه النعال السبتية ويتوضأ فيها، ورأيته لا يستلم من هذا البيت إلا هذين الركنين، ورأيته يصفر لحيته

صحیح مسلم کی حدیث نمبر 3064 کے فوائد و مسائل
  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 3064  
حدیث حاشیہ:
فوائد ومسائل:
جہاں تک ممکن ہو،
حجر اسود کا استلام کرنا چاہیے یعنی بوسہ لینا چاہیے لیکن اگر بھیڑ اوراژدھام کی بنا پر دھکم پیل اور دوسروں کو تکلیف دیے بغیر ممکن نہ ہو۔
تو پھر استلام نہیں کرنا چاہیے رکن یمانی کو تو صرف ہاتھ لگانا ہوتا ہے اس لیے اس میں زیادہ دقت پیش نہیں آتی لیکن حجر اسود کو بوسہ دینا ہوتا ہے اس لیے یہاں بہت بھیڑ ہو جاتی ہے جس کی بنا پر اس کو ہاتھ لگا کر ہاتھ چومنا بھی ممکن نہیں ہوتا۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 3064   

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث موطا امام مالك رواية ابن القاسم 631  
´سنت سے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کی محبت`
«. . . 418- وعن سعيد بن أبى سعيد عن عبيد بن جريج أنه قال لعبد الله بن عمر: يا أبا عبد الرحمن، رأيتك تصنع أربعا لم أر أحدا من أصحابك يصنعها، قال: وما هي يا ابن جريج؟ قال: رأيتك لا تمس من الأركان إلا اليمانيين، ورأيتك تلبس النعال السبتية، ورأيتك تصبغ بالصفرة، ورأيتك إذا كنت بمكة أهل الناس إذا رأوا الهلال ولم تهل أنت حتى كان يوم التروية، قال عبد الله بن عمر: أما الأركان فإني لم أر رسول الله صلى الله عليه وسلم يمس من الأركان إلا اليمانيين، وأما النعال السبتية فإني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يلبس النعال التى ليس فيها شعر ويتوضأ فيها، فأنا أحب أن ألبسها، وأما الصفرة فإني رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يصبغ بها، فأنا أحب أن أصبغ بها، وأما الإهلال فإني لم أر رسول الله صلى الله عليه وسلم يهل حتى تنبعث به راحلته. . . .»
. . . عبید بن جریج رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن! میں نے اپ کو چار ایسی چیزیں کرتے ہوئے دیکھا ہے جو کہ آپ کے ساتھیوں میں سے کوئی بھی نہیں کرتا۔ انہوں نے پوچھا: اے ابن جریج! یہ کون سی چیزیں ہیں؟ میں نے کہا: آپ (طواف کے دوران میں) صرف دو یمنی رکنوں (کعبہ کی دو دیواریں جو یمن کی طرف ہیں) کو چھوتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ بغیر بالوں والے جوتے پہنتے ہیں اور میں نے دیکھا ہے کہ آپ زرد خضاب لگاتے ہیں اور جب آپ مکہ میں ہوتے ہیں (اور) لوگ (ذوالحجہ کا) چاند دیکھتے ہی لبیک کہنا شروع کرتے ہیں جبکہ آپ ترویہ کے دن (۸ ذولحجہ) سے پہلے لبیک نہیں کہتے۔ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: رہا مسئلہ ارکان کا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو یمنی ارکان چھونے کے علاوہ نہیں دیکھا کہ آپ نے کسی رکن کو چھوا ہو، رہے بغیر بالوں والے جوتے، تو میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بغیر بالوں والے جوتے پہنتے اور ان میں وضو کرتے تھے اور میں پسند کرتا ہوں کہ انہیں پہنوں، رہا زرد خضاب تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خضاب لگاتے ہوئے دیکھا ہے اور میں اس وجہ سے یہ خضاب لگانا پسند کرتا ہوں، رہا لبیک کہنا تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو (منیٰ کی طرف ۸ ذوالحجہ کو) سواری روانہ کرنے سے پہلے لبیک کہتے ہوئے کبھی نہیں دیکھا۔ . . . [موطا امام مالك رواية ابن القاسم: 631]
تخریج الحدیث:
[وأخرجه البخاري 166، ومسلم 1187، من حديث مالك به، سقط من الأصل واستدركته من رواية يحييٰ بن يحييٰ]

تفقه:
➊ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ اتباعِ سنت میں سبقت لے جانے والے تھے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہر عمل سے محبت کرتے تھے۔
➋ ہر سوال کا دلیل سے جواب دینا اہل ایمان کا عظیم شعار ہے۔
➌ بعض لوگ اگر کسی مسنون عمل کو ترک کردیں تو یہ اس عمل کے متروک ہونے کی دلیل نہیں ہے۔
➍ جس مسئلے کا علم نہ ہو تو اہلِ علم سے پوچھ لینا چاہئے۔
➎ اہلِ حق میں بعض اجتہادی امور میں اختلاف ہوسکتا ہے اور ایسا اختلاف صحابہ و تابعین کے زمانے میں بھی ہوا ہے۔
➏ جب کسی مسئلے میں اختلاف ہوجائے تو اسے دلیل یعنی قرآن وحدیث اور اجماع سے حل کرنا چاہئے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: «لِّيَهْلِكَ مَنْ هَلَكَ عَن بَيِّنَةٍ وَّيَحْيَىٰ مَنْ حَيَّ عَن بَيِّنَةٍ» تاکہ جو ہلاک ہو تو دلیل دیکھ کر ہلاک ہو اور جو زندہ رہے تو دلیل دیکھ کر زندہ رہے۔ [الانفال: 42] نیز دیکھئے [سورة النحل: 64]
➐ بالوں کو سرخ مہندی لگانا مستحب ہے، واجب نہیں ہے۔ مشہور تابعی ابواسحاق عمرو بن عبداللہ السبیعی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے علی (رضی اللہ عنہ) کو منبر پر خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔۔۔ آپ کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے۔ الخ [تهذيب الآثار لابن جرير الطبري تحقيق على رضا: 935، وسنده صحيح، مصنف عبدالرزاق 3/189 ح5267، المعجم الكبير للطبراني 1/93 ح155]
◄ عامر الشعبی رحمہ اللہ نے فرمایا: میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے، آپ کی داڑھی نے کندھوں کے درمیان کو بھرا ہوا تھا۔ الخ [الآحاد والمثاني لابن ابي عاصم 1/137 ح154، وسنده صحيح، رواية يحييٰ القطان عن إسماعيل بن ابي خالد عن عامر الشعبي محمولة على السماع، انظر الجرح والتعديل 2/175، عن ابن المديني رحمه الله بلفظ آخر وسنده صحي،]
◄ عتی بن ضمر رحمہ اللہ نے کہا: میں نے اُبی بن کعب (رضی اللہ عنہ) کو دیکھا، آپ کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے۔ [تهذيب الآثار للطبراني ص499 ح942 وسنده صحيح]
استحباب کے دلائل وہ روایات ہیں جن میں بالوں کو رنگنے اور یہود ونصاریٰ کی مخالفت کا حکم دیا گیا ہے۔ دیکھئے [صحيح بخاري 5899، وصحيح مسلم 2103]
   موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم شرح از زبیر علی زئی، حدیث/صفحہ نمبر: 418   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1772  
´احرام کے وقت کا بیان۔`
عبید بن جریج سے روایت ہے کہ انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: ابوعبدالرحمٰن! میں نے آپ کو چار کام ایسے کرتے دیکھا ہے جنہیں میں نے آپ کے اصحاب میں سے کسی کو کرتے نہیں دیکھا ہے؟ انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہیں ابن جریج؟ وہ بولے: میں نے دیکھا کہ آپ صرف رکن یمانی اور حجر اسود کو چھوتے ہیں، اور دیکھا کہ آپ ایسی جوتیاں پہنتے ہیں جن کے چمڑے میں بال نہیں ہوتے، اور دیکھا آپ زرد خضاب لگاتے ہیں، اور دیکھا کہ جب آپ مکہ میں تھے تو لوگوں نے چاند دیکھتے ہی احرام باندھ لیا لیکن آپ نے یوم الترویہ (آٹھویں ذی الحجہ) کے آنے تک احرام نہیں باندھا، تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: رہی رکن یمانی اور حجر اسود کی بات تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف انہیں دو کو چھوتے دیکھا ہے، اور رہی بغیر بال کی جوتیوں کی بات تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی جوتیاں پہنتے دیکھی ہیں جن میں بال نہیں تھے اور آپ ان میں وضو کرتے تھے، لہٰذا میں بھی انہی کو پہننا پسند کرتا ہوں، اور رہی زرد خضاب کی بات تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زرد رنگ کا خضاب لگاتے دیکھا ہے، لہٰذا میں بھی اسی کو پسند کرتا ہوں، اور احرام کے بارے میں یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس وقت تک لبیک پکارتے نہیں دیکھا جب تک کہ آپ کی سواری آپ کو لے کر چلنے کے لیے کھڑی نہ ہو جاتی۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1772]
1772. اردو حاشیہ: حضرت عبد اللہ بن عمر نے اپنے ہر ہر عمل کو سنت رسول ﷺ کے تابع رکھا ہوا تھا۔اور یہی دین و شریعت ہے۔ اور آٹھویں ذوالحجہ کو احرام باندھنے کا عمل اور ان کا جواب اس قیاس واجتہاد پر مبنی ہے کہ نبی ﷺ میقات میں سفر حج شروع کرنے سے پہلے احرام یا تلبیہ پکارے تھے بلکہ بالکل آخری وقت میں کہتے جب اس سے چارہ نہ ہوتا۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1772   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1874  
´ارکان کعبہ کے استلام (چھونے اور چومنے) کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بیت اللہ کے کسی رکن کو چھوتے نہیں دیکھا سوائے حجر اسود اور رکن یمانی کے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1874]
1874. اردو حاشیہ: یہاں رکن بمعنی کو نہ ہے۔کعبہ میں حجر اسود اور اس کے ساتھ والے کونے کو یمن کی جانب ہونے کی بنا پر یمانی ارکان کہا جاتا ہے۔اور دوسرے دوشامی کہلاتے ہیں۔ یمانی ارکان حضرت ابراہیم ؑ کی اصل بنیادوں پر قائم ہیں۔اور شامی ارکان اپنی اصل بنیادوں پر نہیں ہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1874   

  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 1876  
´ارکان کعبہ کے استلام (چھونے اور چومنے) کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکن یمانی اور حجر اسود کا استلام کسی بھی چکر میں ترک نہیں کرتے تھے، راوی کہتے ہیں اور عبداللہ بن عمر بھی ایسا ہی کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 1876]
1876. اردو حاشیہ: حجر اسود کو چومنا یا ہاتھ لگا کر ہاتھ کوچومنا ہوتا ہے۔اور رکن یمانی کو صرف ہاتھ لگانا سنت ہے۔نہ کہ ہاتھ چومنا ازدحام یا کسی اور رکاوٹ کی بنا پر حجر اسود کو ہاتھ یا چھڑی سے مس کرکے اس ہاتھ یا چھڑی کو بوسہ دیا جائے یا صرف ہاتھ کا اشارہ بھی کافی ہوجاتا ہے۔ مگر رکن یمانی تک پہنچنا مشکل ہو تو ویسے ہی گزرجائے مزید کسی عمل کی ضرورت نہیں۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 1876   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2951  
´رکن یمانی اور حجر اسود کو طواف کے ہر پھیرے میں چھونے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طواف میں صرف حجر اسود اور رکن یمانی کا استلام کرتے تھے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2951]
اردو حاشہ:
(1) رکن یمانی کو صرف ہاتھ لگایا جائے گا اور حجر اسود کو اگر ممکن ہو تو بوسہ بھی دیا جائے گا۔
(2) ان دو کو چھونا سنت ہے، باقی کونوں یا دیواروں کو چھونا سنت نہیں۔ (مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث: 2918 اور اس کے فوائد)
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2951   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2952  
´طواف میں رکن یمانی اور حجر اسود پر ہاتھ پھیرنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں یمانی رکنوں ۱؎ کے علاوہ کسی اور چیز پر ہاتھ پھیرتے نہیں دیکھا۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2952]
اردو حاشہ:
یمن کعبہ مشرفہ کے جنوب میں ہے، لہٰذا جنوب کی جانب دو کونوں کو یمنی کونے کہا جاتا ہے۔ ان میں سے ایک حجر اسود والا ہے۔ اس کے لیے تو یہی شناخت کافی ہے۔ دوسرے کونے کو، جو حجر اسود سے بائیں طرف والا ہے، رکن یمانی کہا جاتا ہے۔ کبھی دونوں کو یمانی کہہ لیا جاتا ہے۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2952   

  فوائد ومسائل از الشيخ حافظ محمد امين حفظ الله سنن نسائي تحت الحديث2954  
´طواف میں دوسرے دونوں رکنوں کے نہ چھونے کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ کے ارکان میں سے کسی کا استلام نہیں کرتے تھے سوائے حجر اسود اور اس رکن کے جو جمحی لوگوں کے گھروں کی طرف حجر اسود سے قریب ہے۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2954]
اردو حاشہ:
اس دوسرے سے مراد رکن یمانی ہی ہے۔ اس وقت اس کونے کی جانب جمحی قبیلہ رہائش پذیر تھا۔
   سنن نسائی ترجمہ و فوائد از الشیخ حافظ محمد امین حفظ اللہ، حدیث/صفحہ نمبر: 2954   

  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث2946  
´حجر اسود کے استلام (چومنے یا چھونے) کا بیان۔`
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بجز حجر اسود اور اس کے جو اس سے قریب ہے یعنی رکن یمانی جو بنی جمح کے محلے کی طرف ہے بیت اللہ کے کسی کونے کا استلام نہیں فرماتے تھے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب المناسك/حدیث: 2946]
اردو حاشہ:
فوائدومسائل:

(1)
  بیت اللہ کے چار کونے ہیں۔
حجرالاسود والا کو نہ، رکن یمانی، رکن شامی اور رکن عراقی۔
نبی اکرمﷺ کے زمانہ مبارک میں حجر اسود اور رکن یمانی تو اسی مقام پر تھے جہاں ابراہیم علیہ السلام نے کعبہ کی تعمیر کرتے وقت بنائے تھے البتہ رکن شامی اور رکن عراقی ابراہیمی تعمیر پر قائم نہیں تھے کیونکہ اہل مکہ نے کعبہ شریف تعمیر کرتے وقت اس کا کچھ حصہ چھوڑدیا تھا۔
یہ چھوڑا ہوا حصہ حطیم یا حجر کہلاتا ہے۔
موجودہ تعمیر بھی اسی انداز سے ہےکہ حطیم کعبہ شریف کی عمارت سے باہر ہے۔

(2)
حجر اسود کا استلام بوسہ دینا یا ہاتھ لگانا یا اشارہ کرنا ہے۔
رکن یمانی کا استلام صرف ہاتھ لگانا ہے۔

(3)
حجر اسود کے سوا کعبہ شریف کے کسی حصے کو چومنا خلاف سنت ہے۔
ملتزم کو بھی بوسہ نہیں دیا جاتا۔
اسی طرح کعبہ شریف کے علاوہ کسی اور عمارت مزار یا یادگار وغیرہ کو بوسہ دینا بھی جائز نہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 2946   

  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:666  
666- عبید بن جریج جو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے شاگرد ہیں وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا وہ بولے: میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ کچھ ایسے کا م کرتے ہیں، جو میں نے آپ کے اصحاب میں سے کسی کو کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔ میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ اس وقت تلبیہ پڑھنا شروع کرتے ہیں جب آپ کی سواری کھڑی ہوتی ہے۔ میں نے آپ کو دیکھا ہے آپ یہ سبتی جو تے پہنتے ہیں اور انہی میں وضو کر لیتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ بیت اللہ کے صرف دوار کان کا استلام کرتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ اپنی داڑھی پر زردخضاب استعمال کرتے ہیں۔ سیدنا عبداللہ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:666]
فائدہ:
سيدنا عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے ہر ہر عمل کو سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے تابع رکھا ہوا تھا۔۔ اور یہی دین و شریعت ہے اور آٹھویں ذوالحجہ کو احرام باندھنے کا عمل اور ان کا جواب اس قیاس و اجتہاد پر مبنی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم میقات میں سفر حج شروع کرنے سے پہلے احرام یا تلبیہ نہ پکارتے تھے بلکہ بالکل آخری وقت میں کہتے جب اس سے چارہ نہ ہوتا۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 666   

  الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2818  
عبید بن جریح بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہما سے پوچھا، اے ابو عبدالرحمٰن! میں نے آپ کو چار ایسے کام کرتے دیکھا ہے جو میں نے آپ کے ساتھیوں میں سے کسی اور کو کرتے نہیں دیکھا، انہوں نے پوچھا، اے ابن جریج! وہ کون سے کام ہیں؟ ابن جریج نے کہا، میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ آپ (بیت اللہ) کے (چار) ارکان میں سے صرف دو یمانی رکنوں کو مس کرتے ہیں اور میں نے آپ کو دیکھا ہے آپ سبتی جوتے پہنتے ہیں اور میں نے... (مکمل حدیث اس نمبر پر دیکھیں) [صحيح مسلم، حديث نمبر:2818]
حدیث حاشیہ:
مفردات الحدیث:
(1)
لايمانيين:
بیت اللہ کےچار کونے ہیں،
وہ رکن (کونہ)
جس میں حجراسود ہے اور اس سے طواف کا آغاز ہوتا ہے اس کو بوسہ دینا ہوتا ہے،
اگر براہ راست بوسہ دینا ممکن نہ ہو تو ہاتھ یا چھڑی لگا کر اس کو بوسہ دیا جاتا ہے،
اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو محض اشارہ کافی ہے اور اشارہ کی صورت میں ہاتھ کو بوسہ نہیں دیا جائے گا،
اس سے اگلے دو کونے شامی اور عراقی ہیں،
ان کو تغلیباً شامیان کہا جاتا ہے،
چوتھا رکن (کونہ)
جو حجراسود سے پہلے ہے،
یمانی ہے،
کیونکہ وہ یمن کی جہت میں ہے،
اس کو صرف ہاتھ لگایا جاتا ہے،
رکن یا ہاتھ کو چوما نہیں جاتا،
رکن حجراسود اور رکن یمانی کو ایک کے نام کو غلبہ دے کر يمانيان کہہ دیا جاتا ہے،
جیسے ماں وباپ کو ابوان،
شمس وقمر کو قمران اور ابوبکروعمر کو عمران کہہ دیا جاتا ہے،
یہ دونوں کونے چونکہ ابراہیمی بنیادوں پر ہیں،
اس لیے صرف ان دونوں کو مس کیا جاتا ہے اور اس پر ائمہ اربعہ اور محدثین کا اتفاق ہے۔
(2)
النعال السبتية:
نعال،
نعل کی جمع ہے،
چپل،
جوتا اور سبت مونڈنے کو کہتے ہیں یا رنگدار چمڑے کو کہتے ہیں،
اس کی تفسیر خود حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہا نے کردی ہے کہ بن بال جوتے اور آپ ان کو پہن کر ہی وضو کرلیتے تھے۔
(3)
تصبغ بالصفرة:
آپ زرد رنگ استعمال کرتے ہیں،
یہ رنگ بالوں اور کپڑوں دونوں کے لیے استعمال ہوتا تھا۔
فوائد ومسائل:

حدیث میں مذکورہ چاروں کام مجموعی اعتبار سے صرف حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کیا کرتے تھے یا ابن جریج نے صرف ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کو یہ چاروں کا م کرتے دیکھا کیونکہ بعض صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کو نوں کومس کرتے تھے،
خاص کراس وقت جب حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے کعبہ کی تعمیر ابراہیمی بنیادوں پر کردی تھی اس طرح بعض تابعین رحمۃ اللہ علیہ بھی چاروں کونوں کو مس کرتے تھے لیکن اب یہ اختلاف ختم ہو چکا ہے۔

بعض لوگوں کا خیال تھا کہ احرام،
تلبیہ ذوالحجہ کا چاند دیکھتے ہی شروع کر دینا چاہیے لیکن چونکہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام اور تلبیہ کا آغاز اس وقت کیا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ذوالحلیفہ سے حج کے لیے چلے تھے اور مکہ میں افعال حج کا آغاز یوم الترویہ (آٹھ ذوالحجہ) (جس میں لوگ اپنے جانوروں کو اس دور میں پانی پلایا کرتے تھے)
کو ہوتا ہے،
اس لیے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما مکہ میں تلبیہ آٹھ ذوالحجہ کو شروع کرتے۔
امام مالک رحمۃ اللہ علیہ۔
شافعی رحمۃ اللہ علیہ۔
اوراحمد رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک افضل یہ ہے کہ تلبیہ کا آغاز،
مسجد ذوالحلیفہ کے پاس سوار ہو کر شروع کیا جائے اور امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مسجد کے اندر دو رکعت پڑھنے کے بعد تلبیہ شروع کر دیا جائے۔
اس لیے امام نووی رحمۃ اللہ علیہ نے باب،
اپنے مسلک کے مطابق ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی حدیث کی روشنی میں باندھا ہے کہ تلبیہ کا آغاز سوار ہو کر کیا جائے گا۔
اس کا تعلق اپنے ملک اور علاقہ سے چلتے وقت سے ہے،
مکہ میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک تلبیہ اور احرام آٹھ ذوالحجہ سے شروع کرنا افضل ہے اور احناف کے نزدیک یکم ذوالحجہ سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد ذوالحلیفہ میں دو رکعت نمازفجر پڑھی اور پھر مصلی پر ہی احرام باندھ کر صدائے لبیک بلند کی۔
   تحفۃ المسلم شرح صحیح مسلم، حدیث/صفحہ نمبر: 2818   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 1609  
1609. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو حجراسود اور رکن یمانی کے علاوہ کسی کا استلام کرتے نہیں دیکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1609]
حدیث حاشیہ:
کعبہ کے چار کونے ہیں حجر اسود، رکن یمانی، رکن شامی اور رکن عراقی۔
حجر اسود اور رکن یمانی کو رکنین یمانیین اور شامی اور عراقی کو شامیین کہتے ہیں۔
حجر اسود کے علاوہ رکن یمانی کو چھونا یہی رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام کا طریقہ رہا ہے۔
اسی پر عمل درآمد ہے۔
حضرت معاویہ ؓ نے جو کچھ فرمایا ان کی رائے تھی مگر فعل نبوی مقدم ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 1609   

  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5851  
5851. حضرت عبید بن جریج سے روایت ہے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نے آپ کو چار ایسے کام کرتے دیکھا ہے جو میں نے آپ کے کسی ساتھی کو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابن جریج! وہ کیا کام ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آپ طواف کرتے وقت صرف یمانیین کو ہاتھ لگاتے ہیں بیت اللہ کے دوسرے کسی کونے کو ہاتھ نہیں لگاتے۔ میں نے آپ کو سبتی جوتے پہنے دیکھا ہے نیز اپنے کپڑوں کو زرد رنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ مکرمہ میں ہوتے ہیں تو لوگ ذوالحجہ کا چاند دیکھ کر احرام باندھ لیتے ہیں لیکن آپ آٹھویں ذوالحجہ کو احرام باندھتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ارکان کعبہ کے متعلق جو تم نے کہا ہے تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہمیشہ حجر اسود اور رکن یمانی کو ہاتھ لگاتے دیکھا ہے۔ سبتی جوتے پہننا اس لیے ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:5851]
حدیث حاشیہ:
صحیح یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد رنگ کا خضاب داڑھی میں نہیں کیا لیکن آپ زرد خوشبو لگایا کرتے تھے۔
اس کی زردی شاید بالوں میں بھی لگ جاتی ہو معلوم ہوا کہ زرد رنگ کا استعمال مردوں کو بھی درست ہے بشرطیکہ زعفران کا زرد رنگ نہ ہو۔
احرام 8 ذی الحجہ کو باندھنا مسنون ہے۔
حج قران والے اس سے مستثنیٰ ہیں۔
اصلاح:
روایت ہذا میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا رکن یمانی کو چھونا مذکور ہے اور رکن یمانی کو صرف چھونا ہی چایئے۔
چومنا بوسہ صرف حجر اسود کے لیے ہے۔
ہمارے محترم بزرگ (حضرت حاجی محمد صدیق صاحب کراچی والے مراد ہیں)
نے توجہ دلائی ہے کہ میں نے کسی جگہ رکن یمانی کے لیے بھی چومنا لکھ دیا ہے اللہ میرے سہو کو معاف کرے کسی بھائی کو اس بخاری شریف میں کسی جگہ میرے قلم سے اگر رکن یمانی کو بوسہ دینے کا لفظ نظر آئے تو اس کی اصلاح کر کے وہاں صرف رکن یمانی کو ہاتھ لگانا درج فرمائیں۔
(راز)
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 5851   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:166  
166. حضرت عبید بن جریج سے روایت ہے، انہوں نے ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ سے دریافت کیا: اے ابو عبدالرحمٰن! میں آپ کو چار ایسی چیزیں کرتے دیکھتا ہوں جو آپ کے ساتھیوں میں سے کوئی نہیں کرتا۔ حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا: ابن جریج! وہ کیا؟ میں نے عرض کیا: میں دیکھتا ہوں کہ آپ حجراسود اور رکن یمانی کے علاوہ بیت اللہ کے کسی کونے کو ہاتھ نہیں لگاتے۔ (دوسرے) آپ سبتی جوتے پہنتے ہیں اور (تیسرے) زرد خضاب استعمال کرتے ہیں۔ (چوتھے) مکے میں دوسرے لوگ تو ذوالحجہ کا چاند دیکھتے ہی احرام باندھ لیتے ہیں مگر آپ آٹھویں تاریخ تک احرام نہیں باندھتے۔ حضرت ابن عمر ؓ نے جواب دیا: بیت اللہ کے کونوں کو چھونے کی بات تو یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دونوں یمانی رکنوں کے علاوہ اور کسی رکن کو ہاتھ لگاتے نہیں دیکھا۔ اور سبتی جوتوں کے متعلق یہ ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو ایسی جوتیاں پہنے دیکھا جن پر بال نہ تھے اور آپ ان میں وضو فرماتے تھے، لہذا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:166]
حدیث حاشیہ:

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا مقصد یہ ہے کہ وضو کرتے وقت پاؤں کا وظیفہ انھیں دھونا ہے خواہ جوتا ہی کیوں نہ پہنا ہو۔
اگر پاؤں موزوں یا جرابوں میں نہیں ہیں تو ان کا دھونا معین ہے بصورت دیگران پر مسح کیا جا سکتا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ جوتوں کو موزوں کا حکم دے کر ان پر مسح کرنے کی اجازت دے دی جائے۔
اگر وضو کرنے والا جوتا پہنے ہوئے ہے تو وضو کے وقت دو صورتیں ممکن ہیں۔
(1)
۔
جوتا پہنے ہوئے پاؤں دھوئے جائیں۔
یہ اس صورت میں ہو سکتا ہے کہ پاؤں میں چپل، سوفٹی وغیرہ ہو کیونکہ بند جوتے میں پاؤں نہیں دھوئے جا سکتے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جوتا پہنے پہنے پاؤں دھونا ثابت ہے چنانچہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کے وقت نعلین کی موجودگی میں پاؤں پر پانی ڈالا پھر انھیں ادھر ادھر موڑا تاکہ پانی پاؤں کے تمام حصوں تک پہنچ جائے۔
(سنن أبي داود، الطهارة، حدیث: 117 عن علي، و حدیث: 137 عن إبن عباس)
نعل سے مراد عربی جوتا ہے جو چپل کی طرح ہوتا ہے۔
اس سے بند جوتا مراد نہیں۔

دوسری صورت یہ ہے کہ جوتا اتار کر پاؤں دھوئے جائیں۔
اس میں کوئی تکلف نہیں ہو تا بلکہ پاؤں دھونے میں آسانی رہتی ہے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کا استدلال لفظ (يُتَوَضَّأُ فيها)
سے ہے کیونکہ وضو میں اصل غسل اعضاء ہے لفظ (تَوَضَّأُ)
دھونے کے معنی میں استعمال ہوتا ہے نیز اگر مسح کیا ہوتا تو (يُتَوَضَّأُ فيها)
کے بجائے (يَتَوَضَّأُ عَلَيْهَا)
ہونا چاہیے تھا۔

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس عنوان کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے، دوسرا جز بایں الفاظ ہے کہ جوتوں پر مسح نہ کیا جائے۔
اس سے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ ان روایات کے ضعف کی طرف اشارہ کرنا چاہتے ہیں جن میں جوتوں پر مسح کرنے کا ذکر ہے مثلاً حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق روایات میں ہے کہ انھوں نے وضو کرتے وقت جوتوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی۔
(سنن الکبری للبيهقي: 287/1)
اس سلسلے میں ایک مرفوع روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جوتوں پر مسح فرمایا۔
(سنن أبي داود، الطهارة، حدیث: 159)
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے جن روایات کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے ان کی صحت اور ضعف میں اختلاف ہے۔
شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے ان روایات کو صحیح کہا ہے۔
تفصیل کے لیے دیکھیے (تمام المنة، ص:
(115۔
113)

وفتاوی الدین الخالص: 2 /359۔
363)

دلائل کے اس اختلاف کی وجہ سے اہل علم کا ایک گروہ جوتوں پر مسح کے جواز کا قائل ہے جبکہ بعض اہل علم اسے ناجائز کہتے ہیں دلائل کا جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ مسح کرنے کی گنجائش موجود ہے تاہم چپل نما جوتوں پر مسح نہ کرنا ہی بہتر ہے۔

عرب فطری طور پر سادہ زندگی بسر کرنے کے عادی تھے۔
جوتوں کے متعلق ان کا عمومی ذوق یہ تھا کہ اونٹ بکری کی کھال کو خشک کیا اسے کاٹ کر اس میں تسمے لگا لیے ان کے یہی جوتے ہوتے تھے لیکن عرب کے علاوہ دوسرے لوگ چمڑے کو دباغت سے خشک کرتے ان کے بال وغیرہ دور کرتے پھر اس چمڑے کو جوتے میں استعمال کرتے جن جوتوں پر بال نہ ہوتے انھیں سبتی جوتا کہا جاتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس قسم کے سبتی جوتے بطور تحفہ آتے اور آپ انہیں استعمال فرماتے۔
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما چونکہ شدید الاتباع تھے اس لیے جہاں سے اس قسم کا جوتا ملتا وہ اسے حاصل کرتے اور پہنتے تھے ان پر اعتراض ہوا تو انھوں نے یہ جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس قسم کا جوتا پہنتے دیکھا ہے پھر آپ نے ضمناً یہ بات بیان فرمائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں وضو کرتے تھے یعنی ان پر مسح نہیں کرتے تھے۔
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اس ضمنی بات سے ایک اہم مسئلہ مستنبط فرمایا۔
روایت میں بیان شدہ دیگر مسائل کے متعلق کتاب الحج اور كتاب اللباس میں بحث ہوگی۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 166   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:1609  
1609. حضرت عبد اللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے، انھوں نے فرمایا کہ میں نے نبی ﷺ کو حجراسود اور رکن یمانی کے علاوہ کسی کا استلام کرتے نہیں دیکھا۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:1609]
حدیث حاشیہ:
(1)
اکثر محدثین کا موقف ہے کہ شامی ارکان کا استلام مسنون نہیں۔
استلام کے معنی ہاتھ سے مس کرنا ہیں۔
اس کی تفصیل پہلے گزر چکی ہے۔
حضرت ابن عباس ؓ اس کے متعلق جب امیر معاویہ ؓ سے گفتگو کرتے تو درج ذیل آیت پڑھتے:
﴿لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّـهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (الأحزاب21: 33)
تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی میں بہترین نمونہ ہے۔
(2)
واضح رہے کہ شعبہ نے امام مسلم کی روایت میں اس واقعے کو بالکل برعکس بیان کیا ہے، یعنی حضرت ابن عباس ؓ بیت اللہ کے تمام کونوں کا استلام کرتے اور امیر معاویہ ؓ انہیں اس سے روکتے تھے، حالانکہ واقعہ اس کے برعکس ہے جس کی ہم پہلے وضاحت کر آئے ہیں۔
(فتح الباري: 598/3)
مذکورہ روایت میں حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کے متعلق بھی بیان ہوا ہے کہ وہ بیت اللہ کے تمام کونوں کا استلام کرتے تھے۔
اس کے متعلق تفصیل بایں طور ہے کہ جب عبداللہ بن زبیر اپنے دور حکومت میں بیت اللہ کی تعمیر سے فارغ ہوئے اور حطیم کو بیت اللہ میں شامل کر دیا، نیز رکن شامی اور عراقی دونوں کو قواعد ابراہیم کے مطابق استوار کیا تو تنعیم گئے، وہاں سے احرام باندھ کر عمرہ کیا اور بیت اللہ کے چاروں کونوں کا استلام کیا، پھر آپ کی شہادت تک لوگ بیت اللہ کے چاروں کونوں کا استلام کرتے تھے۔
اس سے معلوم ہوا کہ عبداللہ بن زبیر ؓ نے ایک معقول وجہ کے پیش نظر طواف کرتے وقت تمام کونوں کا استلام کیا تھا، لیکن حجاج بن یوسف نے جب بیت اللہ کو پہلی بنیادوں پر تعمیر کر دیا تو پھر چاروں کونوں کے استلام کی کوئی معقول وجہ نہیں ہے۔
(فتح الباري: 598/3)
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 1609   

  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5851  
5851. حضرت عبید بن جریج سے روایت ہے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نے آپ کو چار ایسے کام کرتے دیکھا ہے جو میں نے آپ کے کسی ساتھی کو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ابن جریج! وہ کیا کام ہیں؟ انہوں نے کہا کہ آپ طواف کرتے وقت صرف یمانیین کو ہاتھ لگاتے ہیں بیت اللہ کے دوسرے کسی کونے کو ہاتھ نہیں لگاتے۔ میں نے آپ کو سبتی جوتے پہنے دیکھا ہے نیز اپنے کپڑوں کو زرد رنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے اور میں نے آپ کو دیکھا ہے کہ جب آپ مکہ مکرمہ میں ہوتے ہیں تو لوگ ذوالحجہ کا چاند دیکھ کر احرام باندھ لیتے ہیں لیکن آپ آٹھویں ذوالحجہ کو احرام باندھتے ہیں۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ارکان کعبہ کے متعلق جو تم نے کہا ہے تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو ہمیشہ حجر اسود اور رکن یمانی کو ہاتھ لگاتے دیکھا ہے۔ سبتی جوتے پہننا اس لیے ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [صحيح بخاري، حديث نمبر:5851]
حدیث حاشیہ:
(1)
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سبتی جوتے پہننا جائز ہے بلکہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ انہیں بطور خاص پہنتے تھے اور ان سے محبت کرتے تھے، البتہ ایک حدیث کی بنا پر امام احمد رحمہ اللہ کا موقف ہے کہ سبتی جوتے پہن کر قبرستان میں نہیں چلنا چاہیے کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسم نے ایک شخص کو آواز دے کر فرمایا تھا:
اے سبتی جوتے پہننے والے! اس مقام پر انہیں اتار دو۔
(مسند أحمد: 83/5)
لیکن ضروری نہیں کہ اس نے سبتی جوتا پہن رکھا تھا، اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے منع فرمایا بلکہ ممکن ہے کہ جوتوں کو گندگی لگی ہوئی ہو یا اکرام میت کی وجہ سے اسے جوتے اتارنے کا حکم دیا ہو۔
(2)
اس حدیث میں سبتی جوتوں کا ذکر تخصیص کے لیے نہیں بلکہ اتفاقی ہے۔
بہرحال سبتی جوتے پہننا جائز ہیں اور شرعاً اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 5851   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.