حدثنا احمد بن يونس ، حدثنا زهير ، حدثنا زيد بن جبير ، ان رجلا سال ابن عمر ما يقتل المحرم من الدواب؟، فقال: اخبرتني إحدى نسوة رسول الله صلى الله عليه وسلم، " انه امر او امر ان يقتل الفارة، والعقرب، والحداة، والكلب العقور، والغراب ".حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ جُبَيْرٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ ابْنَ عُمَرَ مَا يَقْتُلُ الْمُحْرِمُ مِنَ الدَّوَابِّ؟، فَقَالَ: أَخْبَرَتْنِي إِحْدَى نِسْوَةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " أَنَّهُ أَمَرَ أَوْ أُمِرَ أَنْ يَقْتُلَ الْفَأْرَةَ، وَالْعَقْرَبَ، وَالْحِدَأَةَ، وَالْكَلْبَ الْعَقُورَ، وَالْغُرَابَ ".
ہم سے زہیر نے بیان کیا (کہا) ہمیں زید بن جبیر نے حدیث سنا ئی کہ ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: احرا م والا کس جانور کو مار سکتا ہے؟ انھوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک اہلیہ نے خبر دی کہ آپ نے حکم دیا یا آپ کو (اللہ کی طرف سے) حکم دیا گیا کہ چو ہا، بچھو، چیل، کا ٹنے والا کتا اور کوا قتل کر دیے جا ئیں۔
زید بن جبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں، ایک آدمی نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا، محرم کون سے جاندار قتل کر سکتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی نے بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا گیا کہ چوہا، بچھو، چیل، درندہ اور کوا قتل کر دیا جائے۔