ابو بکر بن ابی شیبہ، محمد بن سابق، ابراہیم بن طہمان، ابی زبیر، حضرت کعب رضی اللہ عنہ اپنے باپ سے ر وایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اوس بن حدثان کو تشریق کے دنوں میں یہ اعلان کرانے کے لئے بھیجاکہ جنت میں مومن کے سواکوئی داخل نہیں ہوگا۔اور منیٰ میں دن کھانے اور پینے کے دن ہیں۔
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اور اوس بن حدثان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ایام تشریق میں یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا کہ ”جنت میں صرف مؤمن داخل ہوگا اور منیٰ کے ایام کھانے پینے کے دن ہیں۔“ (ایام منیٰ سے مراد ایام تشریق ہیں)۔