صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
کتاب صحيح مسلم تفصیلات

صحيح مسلم
زکاۃ کے احکام و مسائل
The Book of Zakat
47. باب ذِكْرِ الْخَوَارِجِ وَصِفَاتِهِمْ:
47. باب: خوارج اور ان کی صفات کا ذکر۔
Chapter: The Khawarij and their attributes
حدیث نمبر: 2454
Save to word اعراب
وحدثنا ابن نمير ، حدثنا ابن فضيل ، عن عمارة بن القعقاع بهذا الإسناد، وقال " بين اربعة نفر: زيد الخير، والاقرع بن حابس، وعيينة بن حصن، وعلقمة بن علاثة او عامر بن الطفيل "، وقال: " ناشز الجبهة " كرواية عبد الواحد، وقال: " إنه سيخرج من ضئضئ هذا قوم " ولم يذكر: " لئن ادركتهم لاقتلنهم قتل ثمود ".وحَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَقَالَ " بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ: زَيْدُ الْخَيْرِ، وَالْأَقْرَعُ بْنُ حَابِسٍ، وَعُيَيْنَةُ بْنُ حِصْنٍ، وَعَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ أَوْ عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ "، وَقَالَ: " نَاشِزُ الْجَبْهَةِ " كَرِوَايَةِ عَبْدِ الْوَاحِدِ، وَقَالَ: " إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ " وَلَمْ يَذْكُرْ: " لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ ".
عمارہ بن قعقاع کے ایک دوسرے شاگرد ابن فضیل نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی اور کہا: (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خام سونا) چار افراد: زید الخیل، اقرع بن حابس، عینیہ بن حصن اور علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل میں (تقسیم کیا۔) اور عبدالواحدکی روایت کی طرح"ابھری ہوئی پیشانی والا"کہا اور انھوں نے"اس کی اصل سے (جس سے اس کا تعلق ہے) ایک قوم نکلے گی"کے الفاظ بیان کیے اورلئن ادرکت لاقتلنہم قتل ثمود (اگر میں نے ان کو پالیاتو ان کو اس طرح قتل کروں گا جس طرح ثمود قتل ہوئے) کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔
امام صاحب اپنے استاد ابن نمیر سے مذکورہ بالا سند ہی سے بیان کرتے ہیں کہ آپصلی اللہ علیہ وسلم نے چار شخصوں زید الخیر، اقرع بن حابس، عیینہ بن حصین اور علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل کے درمیان تقسیم کر دیا اور یہاں عبد الوحد کی روایت کی طرح ناشز الجبهة کا لفظ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اس کی نسل سے جلد ہی ایک قوم نکلے گی) اور یہ بیان نہیں کیا۔ (اگر میں نے ان کو پا لیا تو ثمودیوں کی طرح قتل کر ڈالوں گا)۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1064

تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

حكم: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.