25. باب: خازن امانتدار اور عورت کو صدقہ کا ثواب ملنا جب وہ اپنے شوہر کی اجازت سے خواہ صاف اجازت ہو یا دستور کی راہ سے اجازت ہو صدقہ دے۔
Chapter: The reward of the Trustworthy Trustee, and if a woman gives charity from her husband's house without causing any damage, with his explicit or implicit permission
فضیل بن عیاض نے منصور سے اسی سند کے ساتھ (سابقہ حدیث کے مانند) روایت کی اور انھوں نے ("اپنے گھر کے کھانے میں سے"کے بجائے) من طعام زوجہا (اپنے خاوند کے کھانے میں سے) کے الفاظ کہے۔
مصنف یہی روایت بیان کرتے ہیں صرف اتنا فرق ہے کہ یہاں ”مِنْ طَعَامِ بَيْتِهَا“ کی جگہ ”من طعام زوجها“ ہے۔ یعنی خاوند کے طعام سے ہے۔