الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2323
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: اہل وعیال کے نان و نفقہ کا انسان ذمہ دار ہے۔ اگر وہ اس فرض کو ثواب کی نیت سے ادا کرتا ہے تو وہ اس پر بھی اجرو ثواب کا حق دار ٹھہرتا ہے۔ اس سے معلوم ہوا اہل وعیال پر خرچ کرتے وقت فرض کی ادائیگی اور اجرو ثواب کے حصول کی نیت کرنی چاہیے۔