الشيخ الحديث مولانا عبدالعزيز علوي حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، صحيح مسلم: 2303
حدیث حاشیہ: فوائد ومسائل: مالدار انسان کے لیے بلند ترین اور اعلیٰ مقام یہ ہے کہ وہ مال کو خرچ کرتا رہے اس کو سنبھال کر، یا جمع کر کے نہ رکھے لیکن اس بلند ترین درجہ پر فائز ہونا ہر مالدار کے بس کا روگ نہیں ہے۔ اس لیے یہ محض ایک ترغیبی اور استحبابی چیز ہے لازمی اور ضروری نہیں ہے۔