حجاج بن محمد نے کہا: ابن جریج نے کہا: مجھے عمر بن عطاء نے بتایا کہ نافع بن جبیر نے انھیں نمر کے بھانجے سائب بن یزید کے پاس بھیجا۔۔۔آگے سابقہ حدیث کے کی مانند بیان کیا۔مگر (اس روایت میں) یہ ہے کہ سائب نے کہا: جب انھوں نے سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ کھڑا ہوگیا۔انھوں نے (سلام پھیرا کہا) امام کا ذکر نہیں کیا۔
امام صاحب نے یہی حدیث دوسری سند سے بیان کی ہے۔ ہاں اتنا فرق ہے کہ سائب نے کہا: جب سلام پھیرا تو میں اپنی جگہ کھڑا ہوگیا۔ ”سَلَّمَ“ کے بعد امام کا لفظ بیان نہیں کیا۔