وحدثنا حسن الحلواني ، حدثنا عبد الرزاق ، اخبرنا معمر ، عن ابن طاوس ، عن ابيه ، عن عائشة ، انها قالت: لم يدع رسول الله صلى الله عليه وسلم الركعتين بعد العصر، قال: فقالت عائشة: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " لا تتحروا طلوع الشمس ولا غروبها، فتصلوا عند ذلك ".وحَدَّثَنَا حَسَنٌ الْحُلْوَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ابْنِ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: لَمْ يَدَعْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الرَّكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، قَالَ: فَقَالَتْ عَائِشَةُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَتَحَرَّوْا طُلُوعَ الشَّمْسِ وَلَا غُرُوبَهَا، فَتُصَلُّوا عِنْدَ ذَلِكَ ".
معمر نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ طاوس کے بیٹے سے، انھوں نے اپنے والد سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد دو رکعت پڑھنی کبھی نہیں چھوڑ ی تھی کہا: حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نےکہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "نماز کے لئے تم جان بوجھ کر سورج کے طلوع اور اس کے غروب ہونے کا قصد نہ کرو کہ اس وقت نماز پڑھو۔"
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد دورکعت پڑھنا کبھی بھی نہیں چھوڑا، اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ”سورج کے طلوع ہونے اور اس کے غروب ہونے کا قصد نہ کرو کہ اس وقت نماز پڑھنا شروع کردو۔“