شعبہ نے اعمش سے سابقہ سند کے ساتھ جریر کی طرح حدیث سنائی اور یہ ا لفاظ زائد بیان کیے کہ ”غرور اور گھمنڈ اونٹ والوں میں اور سکون ووقار بھیڑ بکری (پالنے) والوں میں ہے۔“
امام صاحب یہی روایت ایک اور سند سے بیان کرتے ہیں اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ ”فخر وخیلاء اونٹ والوں اور سکینت ووقار بکریوں والوں میں ہے۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 52
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) فى المغازي، باب: قدوم الاشعريين واهل اليمن برقم (4127) انظر ((التحفة)) برقم (12396)»