یونس نے ابن شہاب سے روایت کی، انہوں نے کہا: مجھے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے خبر دی کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”فخر و تکبر چلا کر بولنے والے، خیموں کے باسیوں میں ہے اور اطمینان و سکون بھیڑ بکریاں والوں میں ہے۔“
حضرت ابو ہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”فخر و تکبر سے چلّانے والوں، اونٹوں کے مالکوں میں سے ہے، اور اطمینان و سکون بکری والوں میں ہے۔“
ترقیم فوادعبدالباقی: 52
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (13991)»